پریاگ راج میں انکاؤنٹر، ایس ٹی ایف کے ہاتھوں دو شارپ شوٹر ہلاک- Encounter in Prayag Raj, two sharp shooters killed by STF

0
109

Encounter in Prayag Raj, two sharp shooters killed by STF

پریاگراج : اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پریاگ ر اج کے علاقے اوریل میں ایک انکاؤنٹر میں منا بجرنگی اور مختار انصاری گینگ کے دو بدنام زمانہ شوٹروں کو ہلاک کردیا۔
ایس ٹی ایف کے انسپکٹر جنرل پولیس امیتابھ یش نے یہ اطلاع یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ٹی ایف نے کل آدھی رات کو پریاگ ر اج کے علاقے اوریل میں موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو بدنام زمانہ شارپ شوٹرز کو ڈھیر کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان شوٹروں کی شناخت مافیا ڈان منا بجرنگی اور دلیپ مشرا گینگ کے بدنام زمانہ شارپ شوٹر اور 50ہزار روپے کے انعامی پانڈے کے نام سے ہوئی ، جبکہ دوسرا ماراجانے والے بدمعاش کا نام ہسٹری شیٹر امجد بتایا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 30 اور 9 ملی میٹر پستول ، کچھ زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here