خالی پلاٹ- Empty plot

0
128

شیخ کریم نےچند برس پہلے ہی شہر کی سب سے پواش اور مہنگے علاقے پیراڈائز کالونی میں ایک پلاٹ خریدا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ اطراف کے تمام گھروں کا گندہ پانی اس کے پلاٹ میں آکر جمع ہوگیا ہےاور اس کا پلاٹ ایک جوہڑ کی شکل اختیار کرگیاہے، تو اس نے نگر پریشد کے محکمہ صحت و صفائی میں تحریری شکایت درج کروائی۔
ایک ہفتہ بعد اسےنگر پریشد کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا، جس کے مطابق اس کے خالی پلاٹ کی وجہ سے پیراڈائزکالونی میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اور کالونی کی معصوم جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس لیے اگر تین دنوں کے اندر پلاٹ سے تمام گندگی صاف نہیں کی گئی تو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ناندورہ(مہاراشٹر)

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here