بجلی بل ادائیگی کی آسان قسط اسکیم اب ۳۱؍جنوری تک

0
526

لکھنؤ: وزیر توانائی شری کانت شرما نے صارفین کے بقایا بجلی بل کی ادائیگی کےلئے چل رہی آسان قسط اسکیم کی تاریخ بڑھاکر ۳۱؍جنوری کردی ہے۔ یوپی پی سی ایل کے ایم ڈی این دیو راج نے اس کا حکم منگل کو جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اسکیم ۳۱؍دسمبر کو ختم ہورہی تھی۔ وزیر توانائی نے کہاکہ یہ صارفین کےلئے سنہرا موقع ہے۔ صارفین اپنے بقایا بلوںکو قسطوںمیں سود معافی کے ساتھ جمع کرسکیں گے۔

اسکیم کے تحت چار کلو واٹ تک کے گھریلو صارف سود معافی کے ساتھ قسطوںمیں بل جمع کرسکتے ہیں۔ شہری علاقے کے صارفین ۱۲ آسان قسطوں اور دیہی علاقے کے صارفین ۲۴ قسطوںمیں بل جمع کرسکتے ہیں۔ یکمشت بھی بلوںکی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here