دوبگا سے آئی آئی ایم تک چلیں گی الیکٹرک بسیں

0
364

لکھنؤ: سٹی ٹرانسپورٹ کی ۸ الیکٹرک بسیں دوشنبہ کے روز سے دوبگا سے آئی آئی ایم تک چارباغ کے راستے چلیں گی۔ یہ خدمات یومیہ مسافروں کے مطالبے پر شروع کی گئی ہیں۔

بس کا کرایہ کم سے کم ۱۵ روپئے اور زیادہ سے زیادہ ۴۰ روپئے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ سروس ۳۰۱ ای نمبر کے تحت شروع کی گئی ہے۔ بسیں روزانہ ۳-۳ چکر لگائیں گی۔ صبح ۶ بجے سے رات ۱۰ بجے تک مذکورہ بسوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ دوبگا ڈپو کے اے آر ایم ونود شرما نے بتایاکہ دوبگا بس ڈپو سے بدھیشور چوراہا ، راجہ جی پورم ہوتے ہوئے مویہ اور چارباغ تک یہ بسیں پہنچیں گی۔

اس کے بعد چارباغ سے برلنگٹن چوراہا، سکندرباغ، بادشاہ نگر، لیکھ راج ہوتے ہوئے انجینئرنگ کالج اور پھر بھٹولی ہوتے ہوئے آئی آئی ایم کیمپس تک جائیں گی۔ دوبگا سے آئی آئی ایم کا سفر ایک گھنٹہ میںمکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ کئی دیگر نئے روٹوں پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا بھی منصوبہ ہے۔

پہلے مرحلے میں دوبگا سے چارباغ ہوکر آئی آئی ایم کیمپس تک بسوں کی سرگرمی شروع کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں یومیہ مسافروں کی تجویز کے مطابق الیکٹرک بسیں چلائے جانے کا منصوبہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here