اب جلد کانپورکی سڑکوں پرالیکٹرک بسیں دوڑتی نظر آئیں گی

0
464

کانپور:آئندہ وقت میں کانپورکی سڑکوں پرالیکٹرک بسیں دوڑتی ہوئی دکھائی دیں گی،جس کی تیاریوں کو لے کر کام شروع کردیاگیاہے۔

ان الیکٹرک بسوں کے چلانے اور ان کی دیکھ بھال کیلئے الیکٹروموبیلٹی سلوشن پرائیویٹ لمیٹیڈکمپنی کو آئندہ ۱۰سال کیلئے کام سونپا گیاہے۔بتایاجاتاہے کہ بسوں کو چارج کرنے کیلئے چارجنگ پوائنٹ اہروامیں بنایاجائے گا اور اس کے ڈپوکوبنائے جانے کیلئے پانچ ایکڑزمین کو بھی منتخب کرلیاگیاہے۔کانپورمیں پہلے ۱۰۰ بسیں چلائے جانے کی اسکیم بنائی گئی ہے۔

کانپورشہرمیں بہت جلد ہی سڑکوں پرالیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی،شہرمیں بڑھتی کثافت کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے۔ڈیزل اور پٹرول گاڑیوں سے نکلنے والادھواں مسلسل ماحول کوگندہ کرتا جارہاہے۔اس جانب حکومت کی توجہ ہے اوراب حکومت کے ذریعہ الیکٹرک بسیں چلائے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

جلد ہی کانپورکی سڑکوں پر ۱۰۰بسیں دوڑتی نظر آئیں گی۔ان بسوں کو چارج کرنے کیلئے اہروامیں جگہ منتخب کرلی گئی ہے جہاں چارج پوائنٹ بنایاجائے گا۔اس بارے میں بتایاجاتاہے کہ اس بننے والے ڈپو میں ایک ساتھ جہاں ۵۰بسوں کو چارج کیاجاسکتاہے وہیں الیکٹرک بسیں ایک بار چارج ہونے کے بعدتقریباً۱۸۰ کلومیٹرکے سفر طے کرسکیں گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here