بی جے پی فارمولہ پر عمل کرے: شیو سینا

0
149

ممبئی، 24 اکتوبر (یو این آئی) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے پر جمعرات کو کہاکہ الیکشن سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ جس فارمولے پر رضامندی ہوئی تھی اب اس پر عمل کیا جانا چاہئے.

مسٹر ٹھاکرے نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ الیکشن سے پہلے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے ساتھ حکومت کے تعلق سے ایک فارمولے پر ایک رائے بنی تھی جس پر اب عمل کیا جانا چاہئےخیال رہے کہ شیوسینا نے حکومت کے تعلق سے پچاس پچاس کا فارمولہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جہاں کہیں بھی غلطیاں ہوئی ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ اب تک کے انتخابی نتائج میں مہاراشٹر میں بی جے پی 98اور شیو سینا 57سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here