الیکشن کمیشن نے نندی گرام تشدد پر رپورٹ طلب کی

0
137

کلکتہ یکم اپریل : الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں نوئل علاقے جہاں کے بوتھ کا دورہ وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے کیا تھا میں ہوئے تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی ہے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں متعدد بوتھس کا دورہ کیا۔ممتا بنرجی کے خلاف ان کے ہی سابق ساتھ شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے نندی گرام تشدد پر رپورٹ طلب کی

ممتا بنرجی جیسے ہی بوئل بوتھ پر پہنچیں وہاں بی جے پی حامیوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ممتا بنرجی کے دورے کے بعد وہاں پر تشدد کے واقعات ہوئے ۔مرکزی فورسیس نے امن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئیل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کےش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔
جمعرات کی صبح مغربی مدنی پور کے علاقے کیش پور میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے ہلاک کردیا گیا۔انتخابات کے دوسرے مرحلےمیں 30سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر غیر فعال ہونے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور امیت شاہ کے اشارے پر کمیشن کام کررہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here