ایجپٹ ایئر نے بوئنگ 777-200 طیاروں کو سروس سے ہٹا یا

0
95

قاہرہ، 23 فروری : مصر کی ایجپٹ ایئر نے امریکہ میں ایک بوئنگ طیارے کے انجن میں خرابی آنے کے بعد چار بوئنگ 777-200 طیاروں کے آپریشن کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ایجپٹ ایئر نے کہا کہ پراپر انسپیکشن پروٹو کول کی پہچان ہونے تک سروس سے پرایٹ اینڈ وہٹنی 4000-112 انجن کے ذریعہ چلنے والے طیاروں کو ہٹایا جا رہا ہے ۔

کمپنی نے کہا کہ بوئنگ 777-300 طیاروں کا آپریشن جاری رہے گا ۔ ان طیاروں میں مختلف قسم کا انجن لگا ہوا ہے ۔ بوئنگ نے بعد میں ایئر لائنزسے مخصوص انجن ماڈل 777 والے طیاروں کو عارضی طور پر ہٹانے کی سفارش کی ۔

واضح رہے کہ 230 سے ​​زیادہ افراد کو ڈینور سے ہونو لولو جارہے بوئنگ 777 طیارہ (یونائیٹڈ ایئرلائنز فلائٹ 328) کے انجن کی خرابی کی وجہ سے ہفتے کے روز واپس لوٹنا پڑا ۔ طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا تھا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here