جونپور:امتحانی مراکز میں سینیٹائز رکھنے کی ہدایت

0
92

جونپور:16 مارچ(یواین آئی) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اترپردیش کے جونپور میں واقع ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی نے اس کے ماتحت آنے والے کالجوں ویونیورسٹیز کو ہدایت جاری کیاہے کہ امتحانی مراکز پر صابن،ٹشو پیپر اور الکوہل مرکب سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر سجیت کمار جیسوال نے پیر کو یہاں بتایا کہ سبھی یونیورسٹیز کو خط لکھ کر ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ پہلے سے طے امتحانات چلتے رہیں گے ۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے امتحانی روم میں رکھی کرسیوں و میزوں کو سینیٹائز کیا جائے اور امتحانی مراکز میں صابن،ٹشو پیپر کے علاوہ کوڑے دان کا استعمال کیا جائے ۔اترپردیش حکومت نے ریاستی یونیورسٹیز اور کالجز کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔

وائس چانسلر نے ایڈوائزی کے ضمن میں کہا ہے کہ سبھی کالجز اور یونیورسٹیز اور ٹریننگ سنٹروں میں پہلے سے طے شدہ امتحانات جاری رہیں گے ۔انہوں نے صفائی کا خاص خیال رکھنے اور احتیاطی طور پر صفائی کے ہر ممکن اقدام کرنے اور طلبہ کو سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here