Thursday, April 18, 2024
spot_img
HomeEditorialناگیشور راو کو سزا: مرغا کیوں نہیں بنایا

ناگیشور راو کو سزا: مرغا کیوں نہیں بنایا

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

ڈاکٹر سلیم خان

سی بی آئی کے سابق عبوری سربراہ ناگیشور راو کو اپنے آخری فیصلے کی سزاکسی اور غلطی کی پاداش میں ملی خیر جرم جو بھی ہو سزا انوکھی تھی ۔ انھیں سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے جرم میں عدالتی کارروائی ختم ہونے تک ایک کونے میں بیٹھنے کا حکم سنایا ۔ منصف اعظم ترون گوگوئی نے افسوس کے ساتھ کہا کہ میں نے ۲۰ سالوں میں کسی کو ہتک عزت کے معاملے میں سزا نہیں دی لیکن اب تو حد ہوگئی۔ ویسے چیف جسٹس گوگوئی نے صرف طبعی سزا پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا اور ایک ہفتے کے اندر اسے عدالت میں جمع کرنے کا حکم دیا۔ ناگیشور راو کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے کی جانچ کر نے والے سی بی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ارون کمار کا عدالتی پابندی کے باوجود تبادلہ کر دیا تھا۔
ایک درمیانی درجہ کے افسر کا تبادلہ اگر اس قدر اہم ہے تو جس شخص نے تمام اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سی بی آئی کے سربراہ و نائب سربراہ کو چھٹی پر بھیج دیا ہو۔کیا سزا ہونی چاہیے ؟ وہ اگر عدالت کو یہ کہہ کر گمراہ کرے کہ فیصلہ سی وی سی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہےجبکہ اس کا وجود ہی نہ ہو تو اس کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے؟ایسا طالب علم اگر ہماری کلاس میں ہوتا تو اسے سب کے سامنے کان پکڑ کر کھڑا ہونے کے لیے کہا جاتا ۔ عدالت کے ذریعہ سربراہ کی بحالی کے باوجود اگر کوئی سربراہ کو زور زبردستی سے ہٹا دیتا تو ہمارے استاد ایسے مانیٹر کو مرغا بنا دیتے۔ اس پر بھی اگر وہ اپنے موقف پر اٹل رہتا تو مولیٰ بخش (ڈنڈے) سے اس کے ہاتھ سہلائے جاتے تاکہ دماغ درست ہوجائے ؟ لیکن عدالت نے سب کچھ نظر انداز کردیا ۔
اس صرف ِنظر کی وجہ شاید یہ ہو کہ عدلیہ کی آنکھوں پر پٹی ّ بندھی ہوتی ہے ۔ اگر ایسا ہے تو اسے ناگیشور راو اور ان کا جرم کیسے نظر آگیا؟ لگتا ہے اس پٹی میں سوراخ ہوگیا ہے؟ اس کے اندر پردھان سیوک اور سی بی آئی سربراہ کا فرق نظر آجاتا ہے لیکن جب پردھانی ختم ہوجائے گی تو کیا ہوگا؟ راہل گاندھی نے تو اعلان کیا ہے کہ اب چوکیدار کو جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ؟ مودی جی نے انل امبانی کو خفیہ معلومات فراہم کرکے اپنے حلف نامہ میں رازداری کےعہدکوپامال کیاہےجو ملک سے غداری ہے؟ راہل بابا نہیں جانتے کہ جمہوریت میں عہد سے بڑا عہد ہ ہوتا ہے۔ عہدہ سزا کوروک سکتا ہے۔ اس لیے عہدے سے بے دخل ہونے کے بعد ہی پردھان جی کو سزا ممکن ہے؟ افسوس کہ رام مندر کے معاملے میں ۲۵ گھنٹے بھی نہیں لگنے چاہئیں کی دھمکی دینے والے یوگی جی بھی عدالت عظمیٰ کو نظر نہیں آتے۔ احمد فراز کا یہ شعر (مع ترمیم) عدلیہ پرصادق آتا ہے؎
منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گے
مجرم ہیں اگر وہ تو سزا کیوں نہیں دیتے
ضضضض

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular