میری حکومت برداشت نہیں تو برخاست کردیں، شہریت قانون اور این آرسی نہیں نافذ ہونے دوں گی: ممتا بنرجی کا چیلنج

0
135

کولکاتا: شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کے خلاف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نےایک بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہےکہ بنگال میں این آر سی ان کےلاش پرپاس ہوگا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نےکہا کہ ہماری شہریت کسی کے بھی رحم و کرم پرنہیں ہے۔ ہم آزاد ملک کےشہری ہیں۔ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندرمودی سے سوال کیا کہ وہ واقعی میں ہندوستانی شہری ہیں۔

ممتا بنرجی نےکہا- ‘اگرآپ میری حکومت کو برخاست کرنا چاہتے ہیں، توآپ کرسکتے ہیں، لیکن میں مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کوکبھی اجازت نہیں دوں گی’۔

انہوں نے مغربی بنگال میں جاری تشدد کے درمیان الزام لگایا کہ کچھ لوگ بی جے پی سے پیسےلےکرآتشزدگی اورتوڑپھوڑ کے کاموں کوانجام دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف کچھ ٹرینوں میں ہی آگ لگائی گئی اورمرکزنے بنگال کے بیشترحصوں میں ریل خدمات ہی بند کردی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نےکہا کہ اس ملک میں آسامی، راجستھانی، بہاری اور سب مل کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم سب ملک میں امن وامان چاہتے ہیں۔ این آرسی اورشہریت ترمیمی قانون کورد کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی کی قیادت میں جلوس امبیڈکرسیتوسے شروع ہوا جوریڈ روڈ، میوروڈ، جواہرلال نہروروڈ، ہوتے ہوئے جوڑا سانکوٹھاکرباری پہنچا۔ ممتا بنرجی نےکہا کہ کسی بھی صورت میں یہ متنازع قانون بنگال میں نافذ نہیں ہوگا۔

ممتا بنرجی نےکہا کہ بنگال میں بڑے پیمانے پراحتجاج ہورہے ہیں اس کی وجہ سےکئی علاقوں میں ٹرین منسوخ کردیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نےکہا کہ بنگال کسی بھی صورت میں شہریت ایکٹ نافذ نہیں کرنےکے حق میں ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نےمظاہرین سےاپیل کی پُرامن ماحول میں احتجاج کریں، تشدد سےگریزکیا جائے۔ اس موقع پربڑے پیمانے پر سیکورٹی انتظامات تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here