آذربائیجان کے میانہ ضلع میں آنے والے زلزلے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور 352 زخمی

0
85

ایران کے صوبہ آذربائیجان کے میانہ ضلع میں آنے والے زلزلے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور تین سو باون زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان کے کرئسیس مینجمنٹ کے سربراہ محمد باقر ہنر بر نے کہا ہے کہ ضلع کے دیہی علاقوں کے تیس سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے ہیں اور کم سے کم پانچ افراد کے جاں بحق اور تین سو باون کے زخمی ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کاامکان ہے ۔

واضح رہے کہ یہ زلزلہ صوبہ آذربائیجان کے ضلع میانہ کے شہر ترک میں جمعے کو صبح دو بج کر سترہ منٹ پر آیا ۔زلزلے کی شدت ریئکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ نو بتائی گئی ہے اور اس کا مرکز زمین کے اندر نو کلومیٹر نیچے تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اردبیل، گیلان ، زنجان اور قزوین صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔اس وقت سولہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ایران کے کرائسس مینجمنٹ کے ادارے کے سربراہ اسماعیل نجار نے کہا ہے کہ صوبہ آذربائیجان اور آس پاس کے صوبوں کی امدادی و انتظامی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here