بلیک ایلین‘ بننے کا شوق، نوجوان نے چہرہ بگاڑ لیا’

0
122

فرانس سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ’بلیک ایلین‘ (خلائی مخلوق) جیسا بننے کے شوق میں چہرہ بگاڑ لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اینتھنی لوفریڈو نے ’بلیک ایلین‘ جیسا بننے کیلئے چہرے اور جسم کو مختلف سرجریوں کی مدد سے تبدیل کر دیا ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنی ناک اور ہونٹ کٹوا دیے جس کے باعث اسے اب بولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ لوفریڈو کے مطابق ہونٹ اور زبان پر کٹ لگانے کے بعد سے ہی انہیں بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوفریڈو نے نہ صرف اپنے پورے جسم پر بلکہ آنکھوں پر بھی سیاہ رنگ کے ٹیٹوز بنا رکھے ہیں۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ فرانس میں ناک کٹوانا غیر قانونی ہے اس لیے اسپین میں جا کر اس نے ناک کی سرجری کروائی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here