بٹھورمیںگونگی بہری معذور لڑکی کی عصمت ریزی کاواقعہ

0
801

کانپور:گزشتہ روزرات کے وقت بٹھورکے ایک گاؤںمیںقوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کی عصمت ریزی کی واردات نے ایک بارپھر لوگوں کے ذہنوں کو جھنجھوڑدیاہے۔ رات میں ہی موقع پرملزم نوجوان کو پکڑکرکھمبے سے باندھ کرزبردست پٹائی کی گئی۔

اسی درمیان وہ کسی طرح خود کوآزادکرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کر کے متاثرہ کومیڈیکل جانچ کیلئے بھیجاہے۔ واردات کے بعدسے گاؤں والوںمیں سخت برہمی پائی جارہی ہے اور ملزم کوسخت سزادئے جانے کامطالبہ کیاجارہاہے۔

بٹھورکے گاؤںمیں ۲۰سالہ گونگی اور بہری لڑکی اپنے والدین اور بہن کے ساتھ رہتی ہے۔منگل کے روزرات کے وقت کنبہ کے لوگ گھرمیں کھاناکھارہے تھے۔الزام ہے کہ چوبے پورکے گاؤں رائے گوپال پورساکن سنجے گوتم خاموشی کے ساتھ ان کے گھرمیں گھس گیا اورمعذور لڑکی کوپکڑ کرکے گھرسے باہر لے گیا۔ماں اور باپ کھانا کھاکرجب گھر کے باہرنکلے تولڑکی کو چارپائی پرنہ دیکھ کرحیران رہ گئے۔

اس کے بعداس کی تلاش شروع ہوئی۔گھنٹوں کی تلاش کے بعدگھر کا پالتوکتااچانک پیال کے ڈھیرمیں ہلچل محسوس کرکے بھوکنے لگا۔

لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کے بعدسنجے بھاگنے لگا۔اس پردیہی باشندوںاور کنبہ کے لوگوں نے اسے پکڑلیا،قریب میں ہی ناگفتہ حالت میں ملی لڑکی کودیکھ کر کنبہ والے حیران رہ گئے۔لوگوںنے ملزم سنجے کو پکڑکربجلی کے کھمبے سے باندھ دیااور زبردست پٹائی کی۔متاثرہ کی بہن نے ۱۱۲نمبر پر اطلاع دی۔پولیس کے آنے کے بعدملزم نوجوان چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

بٹھورپولیس نے معذورلڑکی کومیڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا۔ تھانہ انچارج ونودکمارسنگھ نے بتایاکہ لڑکی کی بڑی بہن کی تحریر پرعصمت دری کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔ملزم کوجلد ہی گرفتار کرلیاجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here