ڈی یو کے ٹیچروں نے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کو گھیرے رکھا

0
202

نئی دہلی،5دسمبر(یواین آئی)ایڈہاک اساتذہ کو ہٹاکر گیسٹ ٹیچر مقرر کئےجانے کی مخالفت میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)کے ٹیچروں نے ایک بے مثال ہڑتال کرکے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کو گھیرے رکھا اور کل دن سے شروع ہوا ان کا یہ احتجاجی مظاہرہ آج بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی یو کے وائس چانسلر یوگیش تیاگی سے ٹیچروں کی بات چیت کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور ٹیچر وائس چانسلر کے دفتر کے اندر ابھی بھی ڈیرا جمائے بیٹھے ہیں۔ڈی یو کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ جب اتنی بری تعداد میں مظاہرین ٹیچروں نے رات بھر وائس چانسلر کے دفتر کے اندر ڈیرا جمایا ہو۔
ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے اور 28اگست کے نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ لے کر دہلی یونیورسٹی کے ہزاروں ٹیچروں کی بدھ کو زبردست ہڑتال سے ڈی یو پوری طرح ٹھپ ہوگیا اور ٹیچروں نے امتحان کا بائیکاٹ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here