پیسے نہ پانے پر شرابی نے بچے کا گلا دباکرکیا قتل

0
200

ہمیر پور: ہمیر پور کے ذریعہ علاقے کے چندوت گاؤں میں آج شراب کے لئے پیسے نہ پانے پر شراب کے عادی شخص نے معصوم کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ندی کے کنارے پھینک دی۔پولیس کے مطابق چندوت گاؤں کے رام پرکاش کو شراب کی لت تھی ۔

آج اس نے مکر سنکرانتی میں گاؤں کے منگل سنگھ سے شراب پینے کے لئے پیسے مانگے جب اس نے پیسے دینے سے انکار کردیا تو رام پرکاش نے منگل سنگھ کے سات سالہ بیٹے اودھیش کو ویرانے میں لے جاکر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش ندی کے کنارے پھینک دی۔اطلاع ملنے پر گھروالے موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔گاؤں کی خواتین نے پولیس کو بتایا کہ رام پرکاش معصوم کے ہاتھ پیر باندھ کر بے ہوشی کی حالت میں اسے ندی کی طرف لے جارہاتھا۔پولیس نے اسے حراست میں لے لیاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here