بی جے پی اوراکالی دل کی دلتوں کو لبھانے کے لئے ڈرامہ بازی شروع: امرندر

0
169

چندی گڑھ، 14اپریل: پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے شرومنی اکالی دل او ربی جے پی کے اقتدار میں واپسی کی حالت میں دلت لیڈروں کو نائب وزیراعلی یا وزیراعلی بنائے جانے کے وعدے کو بے تکا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

بی جے پی اوراکالی دل کی دلتوں کو لبھانے کے لئے ڈرامہ بازی شروع: امرندر

وزیراعلی نے آج یہاں کہا کہ دونوں پارٹیاں اپنے اقتدار کے دور میں دلتوں کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکیں۔

انکے پچھلے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے صاف ہے کہ اکالی دل اور بی جے پی اتحادی حکومت میں دلتوں کی فلاح و بہبود کو یقینی نہیں کرسکیں اور اب 2022کے اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی دلتوں کولبھانے کے لئے کھیل کھیل رہی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here