ڈاکٹر ہرش وردھن نے جی ٹی بی اسپتال میں’ڈرائی رن‘ کا جائزہ لیا

0
81

نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج جی ٹی بی اسپتال میں جاری کورونا ویکسین کے ’ڈرائی رن‘ کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کے ویکسی نیشن کی مہم کی مکمل تیاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ’ڈرائی رن‘ ویکسینیشن شروع ہونے کی تاریخ سے پہلے کی تیاریوں کی جانچ کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دنوں ملک کی چار ریاستوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ’ڈرائی رن‘ کے پہلے مرحلے سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر پہلے کی ہدایتوں میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔ اس موک ڈرل میں ویکسین دینے کے علاوہ ویکسی نیشن مہم سے جڑے سبھی کام کئے جارہے ہیں۔
جی ٹی بی اسپتال کے بعد مرکزی وزیر صحت نے دریا گنج کے اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ’ڈرائی رن‘کا جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ آج ملک کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر کورونا ویکسین کا ’ڈرائی رن‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here