ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستانی خلائی سائنس کے بانی وکرم سارا بھائی کو سلام کیا

0
116

نئی دہلی:  صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کو ان کی برسی پر آج دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

ارضیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا ’’ہندوستانی خلائی سائنس کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی برسی پر انہیں سلام۔ وہ ایک اچھے لیڈر بھی تھے۔ انہوں نے سابق صدر اے پی جے عبد الکلام سے لیکر اسرو کے سابق چیئرمین کرشن سوامی کستوری رنگن تک کے سائنسدانوں کی ایک نسل تیار کی، جو ہندوستان کی خلائی سائنس کی دنیا کی ریڑھ بنے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سارا بھائی نے اپنی زندگی میں اسرو سمیت متعدد مشہور ادارے قائم کیے۔ وہ 12 اگست 1919 کو احمد آباد ، گجرات میں پیدا ہوئے تھے اور 30 ​​دسمبر 1971 کو ان کا انتقال ہوا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here