مذہب کی بنیاد پر کورونا کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کریں:ڈبلیوایچ او

0
103

جنیوا/نئی دہلی،7اپریل؛عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے مذہب یا نسل کی بنیاد پر کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں ، تنظیم کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے کہا ، “اگر کوئی کووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو ، اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے‘‘۔ کورونا کے مریضوں کی نسل ، مذہب یا عقائد کی بنیاد پردرجہ بندی نہیں کی جانی چاہئے۔


انہوں نے یہ بات ایک ہندوستانی صحافی کے ذریعہ دہلی کے نظام الدین مرکز سے کثرت سے کورونا کے پھیلاؤ پر سوال کے جواب میں کہی۔
مسٹر ریان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذہبی فرائض(رمضان المبارک) کو ملتوی کرنے کے لئے ان سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ ماہ رمضان کے حوالے سے ہدایات بھی تیار کی جارہی ہے۔
انہوں نے طبی عملے پر حملوں کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here