ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ

0
135

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہار گیا لیکن انہیں اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here