جوکووچ 300ویں گرینڈ سلیم جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں

0
62

میلبورن : دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ، دوسری سیڈ رومانیا کی سیمونا ہالیپ، 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سیرینا ولیمس اور یو ایس اوپن فاتح جاپان کی ناومی اوساکا نے اتوار کے روز جد و جہد بھری جیت حاصل کرکے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ تیسری سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئیم چوتھے دور کا مقابلہ کر کے باہر ہو گئے۔

آٹھ مرتبہ کے فاتح اور ٹاپ سیڈ جوکووچ نے چوٹ نظر انداز کرتے ہوئے 14 ویں سیڈ کینیڈا کے میلوس راونیک کو دو گھنٹے 56 منٹ تک چلنے والے مقابلے میں چار سیٹوں میں 7-6 (5), 4-6, 6-1, 6-4 سے شکست دے کر 12 ویں بار جو کووچ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں 300 جیت حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سوئٹرزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے نام 365 جیت کا ریکارڈ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here