سبکدوش جج کے کھاتہ سے روپئے نکالنے والاجعلسازگرفتار

0
1075

لکھنؤ: مہانگر پولیس نے گزشتہ اتوارکی رات سبکدوش جج کے کھاتہ سے ۱۱؍ لاکھ ۸۷ہزار روپئے نکالنے والے جعلسازپنکج وہان کوغازی آباد کے صاحب آباد واقع سنجے کالونی سے گرفتار کیاہے۔اس کے قبضہ سے نقد رقم ،آدھار کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ کے علاوہ مجرمانہ واردات میں استعمال موبائل برآمد ہواہے۔

ایس پی ٹرانس گومتی راجیش کمار شریواستونے بتایاکہ نیوحیدرآباد ڈاکٹر بیج ناتھ روڈ پر ہائی کورٹ کے سبکدوش جج بی سی سکسینہ کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔کچھ ماہ قبل گومتی نگر واقع پورسیا کمپنی سے گھریلوکام کاج کیلئے ملزم پنکج وہان ان کے گھر آیاتھا۔

اس دوران ملزم نے کھاتہ سے متعلق معلومات حاصل کرکے بینک میں ایک درخواست دے کر سبکدوش جج کے کھاتہ کو اپنے موبائل نمبر سے آن لائن کرالیا۔پھر اگست اور ستمبر ماہ میں کئی بار میں کھاتہ سے رقم منتقل کرکے فرار ہوگیا۔

بعد میں متاثر کو کھاتہ سے رقم نکالنے کی بھنک لگی،تو بیوی مایاسکسینہ کی تحریر پر کوتوالی میں دفعہ ۳۸۱،۴۲۰،۴۶۷،۴۶۸،۴۷۱؍اور ۴۱۱تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کرایاگیا۔ سرویلانس سیل کی مدد سے چھان بین مین ملزم کی لوکیشن غازی آباد کی ملی۔پولیس ٹیم نے غازی آباد پہنچ کر گزشتہ اتوار کی شام بجاج شوروم ویشالی میٹرواسٹیشن کے پاس سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here