ڈبلیو ایچ او اور آسٹرا زینیکا ویکیسن معطل کرنے والے ممالک میں اختلاف

0
128

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ممالک کو برطانوی سویڈش کمپنی آسٹر زینیکا کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او اور آسٹرا زینیکا ویکیسن معطل کرنے والے ممالک میں اختلاف

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق متعدد یورپی ممالک نے خون کے جمنے کے خدشات کے سبب آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کا استعمال معطل کردیا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اس کورونا ویکسین کو استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان سومیا سوامیاتھن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ گھبرائیں۔ ہم وقتی طور پر اسے استعمال کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ خون جمنے اور ویکسین کے مابین ابھی تک کوئی رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے۔ اب تک ہمیں ان واقعات اور ویکسین کے مابین کوئی وابستگی نہیں مل پائی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی جانے والی آسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کو معطل کرنے والے ممالک کی فہرست میں فرانس ، جرمنی اور اٹلی شامل ہیں۔

تاہم ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈانوم نے کہا کہ ویکسین سیفٹی کے ماہرین ڈیٹا کو دیکھ رہے ہیں اور جلد اس حوالے سے اس پر جلد حمتی فیصلہ کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here