Thursday, May 15, 2025
spot_img
HomeSliderچرچے شاہد کپور کے ہمشکل کے

چرچے شاہد کپور کے ہمشکل کے

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی ہمشکل کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکار شاہد کپور کا ہمشکل بھی منظر عام پر آگیا۔

چرچے شاہد کپور کے ہمشکل کے

معروف بھارتی میگزین فلم فیئر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے ہمشکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ٹک ٹاک ویڈیو میں شاہد کپور کا ہمشکل اُنہی کی فلم کے ڈائیلاگز پر اُن کی کاپی کررہا ہے۔

دوسری جانب ویڈیو میں شاہد کپور کے ہمشکل کے ہمراہ کرینہ کپور کی ہمشکل شنایا سچ دیوا بھی موجود ہے جو بالی ووڈ بیبو کے ڈائیلاگز کاپی کررہی ہیں۔ انسٹاگرام صارفین شاہد کپور کے ہمشکل نوجوان کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں اور اس حوالے سے مختلف تبصرے بھی کررہے ہیں۔

شاہد کپور کے ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
مریم نامی صارف نے کہا کہ ’یہ لڑکا تو ہو بہو شاہد کپور جیسا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’یہ لڑکا شاہد کپور سے زیادہ اچھا ہے اور اس نے بہت اچھا کاپی کیا ہے۔‘

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular