پاکستان کی گولہ باری کےسائےمیں رہتاہےیہ کھلاڑی، دھونی کی ٹیم کےخلاف لگائے11 چھکے، بنا ڈالی طوفانی سنچری

0
204

رانچی: رنجی ٹرافی کےگروپ سی کےمیچ میں پیرکوجموں وکشمیرکی ٹیم نے زبردست کارکردگی کرتےہوئےجھارکھنڈ کی مضبوط ٹیم کواننگ اور27 رنوں سے شکست دی۔ جھارکھنڈ کی ٹیم آج 4 وکٹ پر103 رن سےآگےکھیلنےاتری اور26.4 اوورمیں 52 رن جوڑکر155 رن تک اپنےباقی 6 وکٹ بھی گنوا دیئے۔

جھارکھنڈ کی چارمیچوں میں یہ پہلی شکست ہے۔ جموں وکشمیرکےلئےمحمد نبی نے38 رن دے کر5 وکٹ لئےجبکہ محمد مدثر اورعابد مشتاق نےدودووکٹ لئے۔ جھارکھنڈ کی طرف سے ایشانک جگی نے 96 گیندوں میں 34 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن ایشان کشن (08) اوروراٹ سنگھ (01) نے مایوس کیا۔

عبدالصمد رہے جیت کے ہیرو

جموں وکشمیرکی جیت کے اصلی ہیروعبدالصمد رہے، جنہوں نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری بنائی تھی۔ جموں وکشمیرکے اس مڈل آرڈربلے باز نے محض 75 گیندوں میں 128 رنوں کی اننگ کھیلی، جس میں 10 چھکے اور11 چھکے شامل رہے۔ رانچی کی جس پچ پر بلے بازوں کوگیند کھیلنے میں مشکل پیش آرہی تھی، وہیں پرعبدالصمد نے طوفانی بلے بازی کرکےاپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ واضح رہےکہ عبدالصمد کی اسی صلاحیت کو دیکھتے ہوئےان پرآئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد نے بھی داؤں لگایا ہے۔ عبدالصمد کو20 لاکھ روپئےمیں سن رائزرس حیدرآباد نےاپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
کون ہیں عبد الصمد

عبدالصمد جموں وکشمیرکے راجوری کے رہنے والے ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے، جہاں اکثرسرحد پرپاکستان کی طرف سے گولی باری ہوتی رہتی ہے۔ حالانکہ اتنے حساس علاقے میں رہنے کے باوجود ان کی صلاحیت کی شناخت کی گئی اوریہ سب کچھ ہوا سابق کرکٹرعرفان پٹھان کی کوششوں سے۔ انہوں نے عبدالصمد کو 2018 میں ہوئی سید مشتاق علی ٹرافی میں پہلی بارموقع دیا تھا، جس میں انہوں نے محض 51 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 76 رن بنائے۔ اس کے بعد عبدالصمد نے محض 18 سال کی عمرمیں لسٹ اے اوررنجی ٹرافی میں بھی ڈیبیوکرلیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here