کسانوں کا عزم اور جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہیں: مودی

0
153

نئی دہلی، 24فروری : وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہاکہ ملک کے کسانوں کا عزم اور جذبہ سب کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے او ر اس لئے حکومت نے ان کی زندگی کو وقار فراہم کرنے اور ان کی کوخوشحالی یقینی بنانے کے لئے پردھان منتری کسان یوجنا شروع کی تھی۔

اس یوجنا کے دو برس مکمل ہونے کے موقع مسٹر مودی نے بدھ کو کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ دو برس پہلے آج کے دن اہل وطن کے لئے اناج پیدا کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کرنے والے اپنے محنت کش کاشت کاروں کی زندگی کو وقار فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی یقینی بنانے کے مقصد سے پردھان منتری کسان یوجنا شروع کی گئی تھی۔ ہمارے کاشت کاروں کے عزم اور ان کا جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں حکومت نے زراعت شعبہ میں تبدیلی لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ بہتر آبپاشی سے لیکر جدید تکنالوجی تک، زیادہ قرض سے لیکر مناسب زرعی انشورنس کے لئے بازار بنانے تک، مٹی کی ہیلتھ سے لیکر بچولیوں کو ہٹانے تک جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here