حسین آباد واقع گھنٹہ گھر پر بارش کے باوجود ڈٹی رہیں تحریک چلا رہی خواتین

0
130

لکھنؤ : شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹر(این آرسی) کی مخالفت میں حسین آباد واقع گھنٹہ گھرپر تحریک چلا رہی خواتین کا حوصلہ بارش بھی کم نہیں کر سکی۔ بدھ کودن میں ہوئی بارش اور بونداباندی کے باوجود عورتیں ڈٹی رہیں۔ بدھ کو سماج وادی پارٹی کی حکومت میں وزیر رہے پروفیسر ابھیشیک مشرا نے گھنٹہ گھر پہنچ کر عورتوںکی تحریک کی حمایت کی۔

وہیں بدھ کو سی اے اے کی مخالفت میں مختلف تنظیمو ں کی اپیل پر بھارت بند کے اعلان پر عورتوں نے فن پاروںکے ذریعہ بھارت بند کو دکھایا۔ دوسری جانب گومتی نگرکےاجریاؤں درگاہ کیمپس میں  خواتین کی تحریک بدھ کو بھی جاری رہی ۔بدھ کو صبح سے ہلکی بوندا باندی کے درمیان عورتوںکی تحریک جاری رہی۔ عورتوں نے بڑی پنی سے خود کو بچاتے ہوئے مخالفت جاری رکھی۔

تحریک چلا رہی عورتوں نے گھنٹہ گھر کیمپس پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے چشمہ کی ڈنڈیوں سے خوبصورت شکل دی۔ بدھ کو عورتوںکی حمایت میں گھنٹہ گھر پہنچےپروفیسر ابھیشیک مشرا نے کہاکہ آئین میں سبھی مذاہب اور ذاتوںکو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں۔ اس میں کسی ایک کو الگ کرنا غلط ہے۔

lباپوکی برسی پر’ اپواس‘ رکھیںگی عورتیں:-

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر تحریک چلا رہی عورتیں جمعرات کو اپواس رکھیں گی۔ اس موقع پر عورتیںمہاتما گاندھی کےنظریات کو سب کے سامنے رکھیں گی۔

بدھ کو بارش اور تیز ہواؤںکےباوجود سی اے اے کی مخالفت میں خواتین کی تعدادمیں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔شام کو عورتوںکی تعداد میں  کافی اضافہ ہو گیا ۔ شام ہونے کے ساتھ ہی عورتوںنےاپنے ہاتھوں میں موم بتیاںجلاکراپنامظاہرہ جاری رکھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here