Demand for action by sending a letter to the Chief Minister and DGP – اعلی اور ڈی جی پی کو مکتوب ارسال کر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ

0
199

  (حاجی فیروز خان)
دیوبند: دو نوجوانوں پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کے معاملہ میں گینگسٹر اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری نہیں ہونے پر ایک فریق کے لوگوں نے صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈی جی پی کو مکتوب ارسال کر ملزمان کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ارسال کردہ مکتوب میں راجیو تیاگی نے الزام لگایا ہے کہ فرار گینگسٹرغیر قانونی ہتھیارلیکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ علاقہ میں گھوم رہا ہے اور ان پر کیس واپس لینے کا دباؤ بنوا رہا ہے اور ان کے کنبہ کے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4فروری کو گینگسٹر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لئے جنتا کالونی میں سوریہ رانا کے دوست روہت کی تلاش میں پہنچے تھے ۔وہیںکوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی نے بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے دیگر کی تلاش میں پولیس ٹیم لگی ہوئی ہے بہت جلد ان کو بھی گرفتار کر جیل بھیج دیا جائیگا ۔
۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here