شاہی مسجد عیدگاہ کے لئے رسیوررکھنے کا مطالبہ- Demand for a receiver for the royal mosque Eidgah

0
83

Demand for a receiver for the royal mosque Eidgah

 

متھرا:  اترپردیش کے ضلع متھرا کے کٹرا کیشودیو مندر کی ایک حصے پرشاہی مسجد عیدگاہ کے تعمیر ہونے کے دعوی کے ساتھ مسجد کووہاں سے ہٹانے سے متعلق معاملے میں ایک عرضی گذار نے مسجد کے لئے رسیور نامزد کرنے کی عدالت سے اپیل کی ہے۔معاملے کی الگی سماعت 22مارچ کو ہوگی۔
وکیل مہندر پرتاپ سنگھ سمیت پانچ لوگوں نے سول جج سینئر ڈویژن نہا بنودیا کی عدالت میں عرضی داخل کر کے شاہی مسجد عیدگاہ کے لئے ایک رسیور نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرضی گذار نے رسیور نامزد کرنے کے مطالبے کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ 17ویں صدی میں اورنگ زیب نے مندر توڑ کر اسی اشیاء سے مسجد عیدگاہ تعمیرکرائی تھی اور مسجد میں مندر کے نشانات کے ساتھ متعلقہ اشیاء اب بھی موجود ہے۔الزام یہ بھی ہے کہ ان نشانات کو شاہی مسجد عیدگاہ کمیٹی اور سنی وقف بورڈ کے عہدیداران اسے مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عرضی گذار کے وکیل نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ مسجد میں موجود مندر کے نشانات کو محفوظ رکھنے کے لئے رسیور کی نامزدگی ضروری ہے۔ عرضی میں مسجد کا انتظام وانصرام دیکھنے والے لوگوں کو ہٹا کر ریسور کی تعینات کا مطالبہ کیا گیاہے۔ عرضی میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اگر مذکورہ بالادونوں پارٹیاں مسجد سے مندر کے نشانات مسخ کرنے میں کامیاب ہوگئی تو عرضی گذار کا کافی نقصان ہوگا۔
ملحوظ رہے کہ اس سےقبل وکیل سنگھ نے انہیں نشانات کے مسخ کئے جانے کے دعوی کے ساتھ ان نشانات کی فہرست تیار کرنے کے لئے مسجد میں ایک امین کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔جس پر عدالت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔وکیل سنگھ نے جمعہ کو عدالت میں ایک دیگر عرضی دے کر محکمہ آثار قدیمہ سے بھی مسجد میں موجود مندر کے نشانات کی جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ابھی تک تو شاہی عیدگاہ مسجد کے بارے میں دعوی یہ تھا کہ یہ مسجد کیشو دیو مندر کی زمین پر بنی ہے لہذا عدالت میں اسے ہٹانے کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں لیکن اب نئے نئے مطالبات اٹھنے لگے ہیں اور مختلف عدالتوں میں دائر پانچ مقدموں نے معاملے کی مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here