دہلی میں ہوا کے معیار میں کوئی بہتری نہیں

0
170

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) راجدھانی دلی میں بدھ کے صبح کا آغاز ہلکے کہرے کے ساتھ ہوا اور ہوا کا معیار کافی خراب کے زمرے میں درج کیا گیا۔ پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ کی مدت کے دوران ہوا کا معیار مسلسل اسی زمرے پر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 12 بجے تک ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 402 پوائنٹ کے ساتھ کافی خراب کے زمرے میں رہا۔ اگرچہ دوپہر کے بعد اس میں کچھ بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمے نے بتایا کہ جمعرات کے روز ہوا کا معیار درمیانے سے خراب زمرے میں رہ سکتا ہے اور بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے آثار بھی ہیں۔ جمعہ کے روز بارش کے سبب اگرچہ ہوا میں کچھ بہتری دیکھی جاسکتی ہے اور ہوا کا معیار معمول کے زمرے میں رہ سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here