دہلی۔ این سی آر گیس چیمبر میں تبدیل، 24 گھنٹے میں 14 گنا آلودگی میں ہوا اضافہ

0
128

نئی دہلی۔ دیوالی کے بعد سے ہی دہلی۔ این سی آر کی ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔ فضائی آلودگی سے تقریبا گیس چیمبر میں تبدیل ہو چکے قومی دارالحکومت میں لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔

آسمان میں پھیلے اسموگ کی وجہ سے عوام نے صبح کی سیروتفریح کم کردی ہے اور وہ منھ پر ماسک کے علاوہ رومال باندھ کر نکلنے پر مجبور ہیں۔ آسمان میں اسموگ کی وجہ سے دن میں روشنی کم ہے۔ آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں عوام کو مشکل ہورہی ہے۔

ایسے میں کیجریوال حکومت نے دہلی کے سبھی اسکولوں میں 5 نومبر تک چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ وہیں، لوگوں کو گھر سے باہر کم سے کم نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔

اسی بیچ دہلی۔ این سی آر میں پیر سے طاق۔ جفت اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ یہ اسکیم صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ آج جفت نمبر والے لوگ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نکال سکیں گے۔ بتا دیں کہ آلودگی کی وجہ سے دہلی میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کیجریوال حکومت نے دہلی کے سبھی اسکولوں میں 5 نومبر تک چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

کیا ہے طاق۔ جفت اسکیم

یہ دہلی میں تیسری بار ہے جب طاق۔ جفت اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ یہ اسکیم 4 سے 15 نومبر تک نافذ رہے گی۔ اگر آپ کی گاڑی کے نمبر پلیٹ کا آخری نمبر جفت یعنی 2,4,6,8,0 ہے تو آپ اپنی کار کو 4, 6, 8, 10, 12 اور 14 تاریخ کو نکال سکیں گے۔

وہیں، اگر آپ کی گاڑی کے نمبر پلیٹ کا آخری نمبر طاق یعنی 1,3,5,7,9 ہے تو آپ 5, 7, 9, 11, 13 اور 15 تاریخ کو اپنی کار سڑکوں پر نکال سکیں گے۔ قانون توڑنے پر 4000 روپئے تک کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ طاق۔ جفت اسکیم سے دو پہیہ گاڑیوں اور کمرشیل گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here