دہلی حکومت آئی ایچ بی اے ایس میں مزید بستروں کا انتظام کرے گی

0
103

نئی دہلی، 22 مئی ؛دہلی حکومت نے جمعہ کے روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ قومی دارالحکومت میں کورونا کی تیسری لہر کی صورت میں انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بیویور اینڈ الائیڈ سائنسز ( آئی ایچ بی اے ایس) میں مزید بستروں کا انتظام کیا جائے گا۔

دہلی حکومت آئی ایچ بی اے ایس میں مزید بستروں کا انتظام کرے گی

دہلی حکومت نے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے عدالت کی تیاری سے متعلق سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی۔

دہلی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اسٹینڈنگ ایڈووکیٹ گوتم نارائن نے عدالت کو بتایا کہ کووڈ کی تیسری لہر کی صورت میں ، آئی ایس بی اے ایس میں بستروں کی تعداد موجودہ 60 سے بڑھا کر 80 کردی جائے گی۔

اس سے قبل کی سماعت میں عدالت کو پتہ چلاتھا کہ آئی ایچ بی اے ایس میں 236 دستیاب بستروں میں سے صرف 50 مریضوں کو ہی دماغی یا اعصابی عوارض میں مبتلا مریض داخل کراتے ہیں اور باقی بستر خالی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here