سونا پہلی بار 44ہزار کے پار، چاندی بھی 830روپے مہنگی

0
123

نئی دہلی، 22فروری (یو این آئی) چین میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی دنیا کے کئی ممالک میں اس کے پھیلنے کی رپورٹ کے سبب سرمایہ کاروں کی قیمتی دھاتوں میں محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے سنیچر کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 1175روپے کے اضافہ کے ساتھ پہلی بار 44ہزار روپے کے پار 440200روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران چاندی 830روپے مہنگی ہوکر 49850روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔


مہاشیوراتری کی وجہ سے مقامی سطح پر سنیچر بازار بند رہا تھا۔ حالانکہ عالمی سطح پر گزشتہ سیشن میں بھی قیمتی دھاتوں میں تیزی رہی تھی اور ہفتہ کے آخر میں اس میں زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق سونا حاضر ہفتہ کے آخر میں دس ڈالر چڑھ کر 1643.40ڈالر فی اونس پر رہا۔ اس دوران اپریل کا امریکی سونا وعدہ 25.80ڈالر بڑھ کر 1642.40ڈالر فی اونس بولا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں جاری اتار چڑھاو کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے مانگ متاثرہونے کے اندیشہ سے خام تیل میں آئی گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے قیمتی دھاتوں کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین سیشنوں میں قیمتی دھاتوں میں بھاری تیزی دیکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے سونا 1600ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور ابھی بھی اس میں تیزی آنے کا امید بنی ہوئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here