راج ناتھ سنگھ نے لڑاکو طیارے تیجس میں بھری پرواز، ایسے چین اور پاکستان کو دے رہا ہے ٹکر

0
182

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملکی ساختہ ہلکے لڑاکو طیارے تیجس میں جمعرات کو پرواز بھری۔ راج ناتھ سنگھ دودن کے دورے پر بنگلورو کےلئے روانہ ہوئے ہیں ۔آج صبح 10بجےانہوں نے تیجس کے دو انجن والے طیارے میں پرواز بھری۔ تیجس میں پرواز بھرنے والے وہ ملک کے پہلے وزیردفاع ہیں۔

اس موقع پر تیجس بنانے والی پبلک سیکٹر کی کمپنی ہندوستان ایرونوٹکس لیمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے متعدد سینئر افسر، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے صدر ستیش ریڈی اور فضائیہ کے افسر موجود تھے۔

طیارے کے پرواز بھرنے سے پہلے سنگھ نے ہاتھ ہلا کر وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیردفاع کے تیجس میں پروازبھرنے کے اس قدم سے ایچ اے ایل اور فضائیہ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس سے حکومت اور افواج کےلڑاکو طیارے تیجس میں بھروسے کا پتہ چلتا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے گزشتہ 21 فروری کو ہی تیجس کو لڑائی میں استعمال کے قابل لڑاکو طیارہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا۔ اس سے پہلے سابق وزیردفاع نرملا سیتارمن اور سابق صدر پرتیبھا پاٹل لڑاکوطیارے سخوئی میں پرواز بھر چکی ہیں۔

پاکستان اور چین کو دے رہا ٹکر

ماہرین کے مطابق، تیجس کو پاکستان اور چین کے ذریعہ بنائے گئے لڑاکو طیارے جے ایف۔ 17 تھنڈر کے مقابلہ کا مانا جاتا ہے۔ تیجس جہاں ایک بار میں 2,300 کلومیٹر کی دوری طئے کر سکتا ہے۔ وہیں، تھنڈر 2,307 کلومیٹر اڑ سکتا ہے۔ تیجس میں ہوا میں ہی ایندھن بھرا جا سکتا ہے جبکہ تھنڈر میں ایسی خوبی نہیں ہے۔ ملیشیا سمیت کئی ممالک بھی اس کی طاقت دیکھ کر فدا ہو گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here