سینسکس اور نفٹی میں گراوٹ- Decline in Sensex and Nifty

0
77

 Decline in Sensex and Nifty

ممبئی:  امریکہ میں بانڈز پر بہتر منافع ملنے کے بعد کل وہاں کے بازاروں میں آئی زبردست گراوٹ کی وجہ سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تین دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا ۔سنسیکس اور نفٹی 1.25 فیصد سے زائد گراوٹ کے ساتھ کھلے۔

بی ایس ای سنیکس 632 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 51 ہزار پوائنٹ کی سطح سے نیچے 50812.14 پوائنٹ پر کھلا ۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 50957.29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا لیکن اس کے بعد شروع ہوئی فروخت کی وجہ سے یہ 50539.93 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ۔ فی الحال یہ 638 پوائنٹس کم ہوکر 50807.95 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے ۔گزشتہ روز سینسیکس زبردست منافع کے ساتھ 51444.65 پوائنٹس پر رہا تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی نفٹی 219 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15026.75 پوائنٹس پر کھلا ۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 15101.05 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے یہ 14980 پوائنٹس پرآ گیا۔ ابھی یہ 177 پوائنٹس نیچے رہ کر 15068 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔ گزشتہ روز 15245.60 پوائنٹس پر رہا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here