ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ

0
179

نئی دہلی،8 فروری : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11،831 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی ہورہی ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 58 لاکھ 12 ہزار 362 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،904 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 34 ہزار 505 ہوچکی ہے۔ وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز میں 157 کی کمی سے یہ تعداد 1،48،609 رہ گئی۔

اس جان لیوا وبا کی وجہ سے یومیہ ہونے والی اموات کی تعداد تیسرے دن بھی 100 سے کم رہی اور 84 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 80 ہوگئی۔ اس سے قبل اتوار کو 78 اور ہفتے کے روز 95 مریضوں کی موت ہو ئی تھی۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.20 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.37 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here