ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ترکی میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر11 ہو ئی

0
111

انقرہ 5 مارچ : ترکی کے مشرقی صوبہ بیتلیس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرجانے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

 ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ترکی میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر11 ہو ئی
یہ اطلاع ترکی کی وزارت دفاع نے دی ہے۔ ترکی فوج کا ایک کاگر ہیلی کاپٹر جمعرات کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ بنگول سے تاتوان کی جانب جا رہا تھا۔

اس سے قبل وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس حادثے میں نو افراد کی موت اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں ترکی فوج کے آٹھویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس حادثے کے لئے ہیلی کاپٹر میں آئی تکنیکی خرابی اور موسم سے متعلق صورتحال کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here