نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے پاداش میں سزائے موت- Death penalty for raping a minor

0
111

Death penalty for raping a minor

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے اڈیشنل سیشن جج پاسکو ایکٹ(اول)روی یادو نے عصت دری و قتل کے جرم میں آج موت اور 10ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ضلع میں مڑیاہوں کوتوالی علاقے میں چھ اگست 2020کو ملزم بالگوند اپنے سسرال مڑیاہوں کوتوالی علاقے کے کمبھ گاوں میں رہ رہا تھا۔ وہ 11سال کی بچی کو بسکٹ و ٹافی دینے کے بہانے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کیا۔
اس دوران بچی کا منھ و گلا دبا کر اس کا قتل کردیا۔ ثبوت مٹانے کے لئے اس کے چہرے پر ایسڈ ڈال کر جلا دیا۔بچی کی لاش 8اگست کو مکے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ حادثے کی ایف آئی آر بچی کے والد نے مڑیاہوں کوتوالی میں درج کرائی ۔ بیٹی سے درندگی کا صدمہ والد برداشت نہیں کرسکے اور ایک ماہ کے بعد ان کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد چارج شیٹ عدالت کے سامنے پیش کیا۔
اڈیشنل سیشن جج پاسکو(اول)روی یادو نے چھ مہینے میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم گوند کو اغوا، عصمت دری و قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے ساتھ 10ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یواین آئی۔ولی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here