نئی دہلی، 6 مئی : راشٹریہ لوک دل کے بانی اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا جمعرات کی صبح کورونا انفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا وہ 82 سال کے تھے چودھری اجیت سنگھ کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان جینت چودھری نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی چودھری اجیت سنگھ کورونا انفیکشن سے متاثر تھے۔
اجیت سنگھ کو 20 اپریل کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ ہریانہ میں گوروگرام کے ایک پرائیوٹ اسپتال کے آئی سی یو میں تھے ۔ انہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن تھا۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور مغربی اتر پردیش کے قد آور لیڈر چودھری اجیت سنگھ کسانوں کی آواز مانے جاتے تھے ۔
سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، اور پی وی نرسمہا راؤ کی حکومتوں میں چودھری اجیت سنگھ مرکزی وزیر رہے ۔
ان کا جنم 12 فروری 1939 کو ہوا تھا ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، اور پی وی نرسمہا راؤ کی حکومتوں میں چودھری اجیت سنگھ مرکزی وزیر رہے ۔ انہوں نے زراعت اور شہری ہوا بازی جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی ۔ وہ مغربی اتر پردیش کی باغپت پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔