ٹرین کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت

0
90

لکھنؤ: حسن گنج تھانہ علاقہ واقع ڈالی گنج ریلوے کراسنگ پر دوشنبہ کو ایک شخص کی ٹرین سے کٹ کر موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ریلوے لائن کا پھاٹک بند ہونے کے بعد بھی شخص اسے کراس کرکے دوسری طرف جارہا تھا۔

اس دوران بڑی لائن سے آرہی ٹرین کی زد میں آنے سے وہ شخص دور جاکر گرگیا اور موقع پر اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جین مندرموڑ ڈالی گنج کے رہنے والے ارون کمار راوت ۲۶ برس قریب دس بجے پیدل کراسنگ پار کررہا تھا۔ اسی دوران ٹرین کی زد میں آنے سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا، کنبہ والے فوراً اسے ٹراما سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here