بدایوں میں دو کانوڑیوں کی گنگا میں ڈوبنے سے موت- Death by drowning of two Kanwaris in Badaun

0
65

Death by drowning of two Kanwaris in Badaun

بدا یوں :  اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اوسیہت علاقے میں ا ٹینا گنگا گھاٹ پر مہاشیوراتری پر ’ گنگا جل ‘ بھرنے آئے دو مین پوری کے کانوڑیوں کی گنگا میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) پروین سنگھ چوہان نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مین پوری ضلع کے 27 شیو بھگت ٹریکٹر ٹرالی پر سوار مہاشیوراتری کے تہوار پر’ جل ابھیشیک‘ کی رسم ادا کرنے کے لئے ایٹنا گنگا گھاٹ پر پانی بھر نے آئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران 22 سالہ امرجیت اور 21 سالہ سبودھ گنگا اشنان کرنے کے لئے گہرے پانی میں چلے گئے اور دیکھتے دیکھتے ہی دونوں ڈوب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کی لاشوں کو گنگا سے نکال کر پنچ نامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here