ڈینی نے ملٹی کردار نبھاکر ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنائی

0
134

ممبئی: ہندی سنیما میں میل کا پتھر سمجھی جانے والی فلم ’شعلے‘ میں گبر سنگھ کا کردار نبھانے کا آفر پہلے ڈینی کو ملا تھا لیکن ان کے انکار کرنے پر یہ کردار امجد خان نے نبھایا تھا۔

سالگرہ 25 فروری کے موقع پر
سالگرہ 25 فروری کے موقع پر

بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسےملٹی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو،ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار نبھاکر ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔
25 فروری 1948 کو پیدا ہوئے ڈینی ڈینزونگپا کا تعلق ہندستانی ریاست سکم ہے۔
وہ صر ف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک گلوکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔

ڈینی بچپن میں فوج میں کام کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مغربی بنگال سے اعلی کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا ۔
بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیا لیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکار بننے کی طرف راغب ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
ڈینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔
ستر کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔

تقریبا تین سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے ’ راكھي، ہتھکڑی، ملاپ،نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈ فلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔
اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم “میرے اپنے” میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here