جرائم پیشہ افراد کے حملے سے میکسیکو میں 13 پولیس افسر ہلاک

0
196

میکسیکو سٹی، 19 مارچ : میکسیکو کے دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر حملہ کر دیا جس میں 13 افسر ہلاک ہوگئے میکسیکو کی سلامتی سے متعلق وزارت کے ترجمان نے جمعرات کے روز ایک بیان میں جاری کر کے اطلا ع دی۔

جرائم پیشہ افراد کے حملے سے میکسیکو میں 13 پولیس افسر ہلاک

بیان کے مطابق کوٹیپیک ہریناس میونسپل علاقے کے ضلع لانو گرانڈے میں جمعرات کے جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا ، جس میں 13 افسران ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق اس حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے نیشنل گارڈ ، آرمی ، نیوی اور انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دیگر حملے میں بھی چار افسر مارے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں

میکسیکو سے 25 مہاجرین کا دو سال بعد امریکہ میں داخلہ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here