بلرامپور :گولی مارکر ایک شخص کا قتل،ملزم فرار

0
82

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے نگر کوتوالی علاقے میں بدمعاشوں نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیورنجن ورما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ نگر کوتوالی علاقوں میںکل دیررات شاکر نامی شخص نے علی جان پوروا محلہ باشندہ ہارون(32)کو گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہارون بائیک مکینک تھا۔کچھ دن پہلے شاکر نے اس کی دوکان پر موٹر سائیکل کی مرمت کرائی تھی اور پیسہ نہیں دیا تھا۔اس ضمن میں گذشتہ رات دونوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی تھی۔ بات بڑھنے پر شاکر نے ہارون پر پہلے لاٹھی سے حملہ کردیا اور بعد میں طمنچے سے گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔حادثے کے بعد شاکر موقع سے فرار ہوگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here