نقلی شراب بناتے ہوئے تین افراد گرفتار

0
121

دیوریا:06 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع دیوریا کے بھٹنی علاقے میں پولیس نے آج شراب کی دوکان میں چھاپہ ما ر کر نقلی شراب بنارہے گروہ کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کی بھٹنی قصبے میں بائی پاس کے نزدیک ایک دیسی شراب کی دوکان میں نقلی زہریلی شراب بنائی جارہی ہے ۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دوکان کے اندر سے نقلی شراب بنانے کا کاروبار کرنے والے تین افراد امریش یادو،آزاد یادو اور جئے پرکاش یادو کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے شراب پیکنگ مشین،خالی شیشیاں،آکسیٹوشین انجکشن،ریپر وغیرہ برآمد کیا ہے ۔گرفتار تینوں افرد کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here