نالی تنازع میں خاتون سمیت 2 افراد کا قتل

0
118

گوتم بدھ نگر: اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دادری علاقے میں آدھی رات کو نالی کے معاملے میں ہوئے تنازع میں کچھ افراد نے فائرنگ کردی جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دادری علاقے کے بیرنگ پور نئی بستی میں نالی کے حوالے سے دو فریقوں میں تنازع ہوگیا۔ اس دوران بات بڑھنے پر کچھ افراد نے فائرنگ کردی۔

اس حادثے میں برہم سنگھ کے بیٹے روندر(35) اور ایک خاتون پریما(55) کی موت ہوگئی۔جبکہ دیگر دو افراد فائرنگ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ونت سمیت متعدد افراد کے خلاف نامزدایف آئی آردرج کرائی گئی ہے ۔ حادثے کے بعد احتیاط کے طور پر پولیس اہلکار کو تعینات کردیا گیا ہے ۔پولیس ملزمین کو تلاش کررہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here