پولیس مڈھ بھیڑ میں دو بدمعاش گرفتار

0
125

سہارنپور:28 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے کوتوالی دیہات علاقے میں ہوئے پولیس تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہوگئے ۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جمعرات کو کوتوالی دیہات علاقے میں چیکنگ کے دوران نیا گاؤں ٹپری کے نزدیک پولیس نے بائیک سوار دو بدمعاشوں کو گھیر لیا۔

خود کو گھرتا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے ۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں دونوں زخمی ہوگئے ۔زخمی بدمعاشوں میں گنگوہ علاقے کے جری کوڈلا باشندہ قاسم عرف کاسا اور نکڈل علاقے کا رہنے والا عالی شان شامل ہے ۔

بدمعاشوں کے قبضے سے ایک طمنچہ اور کچھ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ اس دوران بدمعاشوں کی گولی ایس آئی پرویز کی بلٹ پروف جیکٹ میں لگی جس سے وہ بچ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمی بدمعاشوں کو استپال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ گرفتار بدمعاشوں کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here