Friday, May 16, 2025
spot_img
HomeMarqueeگورکھپور:انعامی بدمعاش گرفتار

گورکھپور:انعامی بدمعاش گرفتار

 گورکھپور:26 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں ایس ٹی ایف نے 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش دویندر یادو کو ایک مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایس ٹی ایف انچارج ستیہ پرکاش سنگھ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ فیروزآباد کے نارکھی علاقے کے کاپاولی گاؤں باشندہ دویندر یادو کل رات کینٹ تھانہ علاقے کے کوا باغ کے راستے گورکھپور اسٹیشن کے لئے جارہا تھا ۔

اس درمیان ایس ٹی ایف ٹیم نے اسے راستے میں روکا تو اس نے ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش کئی قتل اور لوٹ کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس کی گرفتاری پر پولیس نے 50 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش کو کینٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular