سپاہی نے گولی مار کر کی خودکشی

0
192

چندولی: اترپردیش کے ضلع چندولی کے مغل سرائے کوتوالی میں تعینات آشوتوش مشر نامی کانسٹیبل نے بدھ کی صبح کوتوالی میں گولی ماکر خودکشی کرلی۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پریم چند ر نے بتایا کہ آشوتوش مشرا اپنے بیرک میں رہنے والے ہیڈ کانسٹیبل پردیپ پاٹھک کی رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔ واقعہ سے پہلے پردیپ پاٹھک بیت الخلاء کے لئے گئے تھے ۔ خودکشی سے قبل مشرا نے اپنا موبائل فون بھی توڑ دیا تھا۔

جس کا سی ڈی آر نکلوایا جارہا ہے ۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ابھی تک خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔کانسٹیبل 2016 بیچ کا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here